the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہندوستان کی مایہ ناز جامعہ ہے جس میں ملک بھر کے طلباء کسی نہ کسی کورس میں داخلہ کی خواہش رکھتے ہیں اور دوردراز مقامات سے اس جامعہ میں تعلیم حاصل کرنے کو ہمیشہ سے اپنا اعزاز سمجھتے آرہے ہیں ۔ تعلیمی سال 2014-15کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اپنے تمام فیکلٹیز اور شعبوں میں مروجہ بیچلرس ‘پوسٹ گریجویٹس ‘ ڈگری اور ڈپلوما کورسس میں داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ طلباء درج ذیل شیڈول کے مطابق درخواست فارم داخل کرسکتے ہیں اور اپنی کامیابی کی پلاننگ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایم بی بی ایس ‘ بی ڈی ایس اور انجینئرنگ کے لئے قومی سطح کے انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ داخلے کئے جاتے ہیں ۔ گزشتہ پانچ سال سے حیدرآباد میں بھی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے میڈیکل اور انجینئرنگ کورسس میں داخلہ کے لئے ایک امتحانی مرکز مقرر ہوتا آیا ہے ۔علی گڑھ مسلم



یونیورسٹی میں فراہم تمام کورسس کو دو بڑے زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ بڑی حد تک اکثرکورسس میں داخلے انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ ہوتے ہیں اور دوسری قسم ایسے کورسس بھی بغیر کسی ٹسٹ کے داخلہ کیا جاتا ہے ۔ درخواست فارم اکثر کورسس کے لئے آن لائن داخل کی جانی چاہئے ۔ بعض کورسس میں آن لائن اور آف لائن کی بھی سہولت دی گئی ہے ۔ ٹسٹ میں شرکت کے لئے درخواست فارم کے ساتھ ٹسٹ فیس بھی داخل کرنی ہوتی ہے جو فینانس آفیسر اے ایم یو کے نام بنائے گئے ڈیمانڈ ڈرافٹ سے ادا کی جانی چاہئے ۔ یہ ڈیمانڈ ڈرافٹ علی گڑھ میں قابل ادا ہونا چاہئے ۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لئے درخواست کی فیس500روپئے رکھی گئی ہے جبکہ بی ٹیک اور بی آرک کے لئے ٹسٹ فیس 600روپئے مقرر ہے ۔ درخواست فارم ‘ پروگرام گائیڈ اور تمام تمام تفصیلات یونیورسٹی کے ویب سائٹwww.amucontrollerexams.comسے لی جاسکتی ہیں۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.